درہال ملکاں میں بھاجپا کارکنا ن نے جیت کا جشن منایا

0
0

پارٹی کے حق میں زندہ باد کے نعرے لگائے
زبیر ملک
درہال؍؍درہال ملکاں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ورکنان و کارکنان نے پارٹی کے حق میں نعرے لگائے اور جشن منایا انہوں نے کہا کہ نریندر بھائی مودی جی اور امت شاہ دونوں مبارک کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی پارٹی کودو سری بار جیتا کے اپنے 10 سال پورے کیے ہیں اسی موقع پر کرامت اللہ درد سرپنچ پنچایت حلقہ چوکیاں اے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نیغریبوں کی بڑھ چڑھ کے مدد کی ہے انہوں نے کہا کہ اب ہمیں لگتا ہے کہ جس طرح انہوں نے دل لگائی سے غریبوں کی مدد کی ہے اور غریبوں کو کم از کم تین سال سے گلا مفت دیا ہے اور بزرگوں کو پینشن اور ہر علاقے میں جگہ جگہ سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے اس طرح کہ کاموں کو دیکھ کر ہمیں یہ لگتا ہے کہ پارٹی 2024 میں تیسری بار پھر یہاں اقتدار میں ائے گی اور ہندوستان میں یہی پارٹی کامیاب رہے گی بیان کو سنتے ہی جتنے بھی لوگ وہاں موجود تھے انہوں نے روندر رہنا نریندر مودی امت شاہ جے پی نڈا اقبال ملک اور کرامت ملک کے ناموں سے زندہ باد کے نعرہ لگانا شروع کر دیے لوگوں نے یقین دہانی کرائی کی اگلی بار بھی ہم اسی پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے کیونکہ یہی پارٹی ملک کے لیے اور عوام کے لیے بہتر ہے ہم اپنے تن من دھن سے اس پارٹی میں کام کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا