درہال کی عوام کے ساتھ ناانصافی کیوں کیا یہ ریاست کا حصہ نہیں :مولوی فرید
قیوم نظامی
کوٹرنکہ؍؍ اسمبلی حلقہ درحال بدھل میں جہاں بھی نظر ڈالی جائے تو تمام تر سڑکوں کی حالت جوں کی تو ہے عوام گونا گو مشکلات میں ہے ۔عوامی ڈیولپمنٹ فورم کے بانی مولوی فرید ملک نے درہال تا راجوری 25کلو میٹر سڑک کی خستہ حالی پر بے رہمی کا اظہار کیا اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے درہال سڑک کی خستہ حالت ہے لوگ پریشان ہیں ۔لوگوں کی لاکھوں روپے کی گاڑیاں دو سال میں ختم ہو جاتی ہیں ۔خراب سڑک کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں کا ہوگیا ہے لیکن حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔اس سڑک پر بڑے بڑے کھڈے کیچڑ سے لوگ پریشان حال ہیں ۔مقامی سابقہ سرپنچ ذاکر حسین ملک نے ’لازوال ‘سے بات کرتے ہوئے کہا یہاں درہال کے لوگوں کے ساتھ حکومت کی طرف ہمیشہ ناانصافی ہوئی ہے۔ منتخب ہوئے سیاسی نمائدوں نے بھی صرف اور صرف جھوٹے وعدے کئے جو کبھی بھی وفا نہیں ہو سکے ۔موسم کی طرح کبھی کبھی یہاں موجودہ حکومت کے وزراء تشریف فرماں ہوتے ہیں جو محفل کی رونق بن کے جھوٹ موٹ بھاشن دے کے کوچ کرتے ہیں ۔مولوی فرید نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ جو کہ درہال کی عوام نظر انداز کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ درہال تا راجوری سڑک پر گاڑیوں کا چلنا تو دور کی بات ہے ۔یہاں پیدل انسان اور جانور بھی مشکل سے چلتے ہیں بڑی امید تھی تعمیروترقی کی ریاست کی موجودہ مخلوط سرکار سے لیکن جہاں دیکھو تعمیر وترقی بیمار پڑی ہے ۔ریاست جموں وکشمیر کی سڑک کے تعمیری کاموں میں اگر یہی حالت رہی تو آنے والے چند سالوں میں سڑک نام کی کوء چیز ہی نہیں رہے گی مولوی فرید اور درہال کی عوام نے ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوھدری سے گزارش کی ہے کہ مداخلت کر کے اس سڑک کی حالت بہتر کی جائے۔