درندگی

0
0

شازیہ لودھی

تمہاری تربیتوں پر سوال ہے
تمہاری نیتوں پر سوال ہے
رگوں میں تیرے خون ہی ہے،
یا زہر بھرا لال ہے

تو سلوک دیکھ اُن ماؤں کے ساتھ،
تو سلوک دیکھ اُن بہنوں کے ساتھ
تم بیٹوں پر جو قرباں تھیں،
تم بھائیوں پر جاں نثار تھیں

اُنکے گھروں کو جو راکھ کیا،
تونے اپنی ہی جنت کو خاک کیا
جو سحدوں پر جان کی بازی لگائے تھے،
انہی کی عزت کو چاک کیا

تم زمین و حق کی لڑائی میں کب تک،
اور کتنوں کے گھر برباد کروگے
توہین باقی ہے کتنی بنتِ حوا کی،
کتنے ابنِ آدم حلال کروگے۔۔۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا