شوکت پرواز
درماڑی// درماڑی کی پنچائت چکلاس میں ایک رہائشی مکان گزشتہ تین روز کی لگا تار برف باری سے تباہ ہوگیا۔ شکیل شہباز نے روزنامہ لازوال کو بتایا کہ گزشتہ روز کی برف باری اور حالیہ بارش کی وجہ سے پنچائت چکلاس میں ایک پکا رہائشی مکان رحمت علی ولد حاجی میر حسین گوجر کا گر گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مالی و جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ سال کی زبردست برف باری و شدید بارش سے لوگوں کے بہت سارے مکان گرگئے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ اسلئے شکیل شہباز نے ضلع صدر ریاسی سے گزارش کی ہے متاثرہ شخص کو جلد از جلد معاوضہ دیا جائے۔ تاکہ متاثرہ شخص اپنے رہنے کیلئے نیا مکان بنا سکے۔