بنک میں چھٹی اے ٹی ایم بند ، مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ، انتظامیہ خبر لے
شوکت پرواز
درماڑی // سب ڈویژن درماڑی میں واقع جموں و کشمیر بینک کی اے ٹی ایم مشین چھٹیوں میں بند ہونے کے کارن عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ یہاں پر اے ٹی ایم مشین ہونے کے باوجود بھی عوام پریشان ہے ،کیونکہ اس مشین کا استعمال صرف بینک ٹائم تک ہی ہوتا ہے۔ جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ درماڑی میں اے ٹی ایم مشین بینک کے اندر لگی ہے۔ جس کی وجہ سے اس کا استعمال بینک کے وقت تک ہی کیا جاتا ہے۔ اور اس کے بعد اس کو بند کیا جاتا ہے۔اور چھٹی کے دن بھی یہ مشین بند ہوتی ہے۔ جس سے عوام کے کاروبار میں رکاوٹ آرہی ہے۔مقامی شخص انجم راجہ کا کہنا ہے کہ درماڑی میں ایس ڈی ایم آفیس،ڈگری کالج، محکمہ جنگلات کا آفیس ،ایگریکلچر وغیرہ کے کافی دفاتر ہیں،اور دور دراز کے علاقہ جات جیسے بدھن، لینچہ، چکلاس، باسا، تھرو، پٹیاں، چلد، ٹھیلوں، وغیرہ و دیگر کافی علاقے کے لوگ بھی جموں وکشمیر بینک درماڑی کی برانچ سے جڑے ہیں۔ جن کو آئے دن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسلئے مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے یہ مانگ کی ہے کہ درماڑی میں اے ٹی ایم مشین کو باہر پبلک پلیس پر کوئی دکان کا کمرا کرایا پر لے کر لگایا جائے۔ تاکہ دور دراز علاقوں سے آئے ہوے لوگوں کو درماڑی سے کھالی دربدر کی ٹھوکریں کھا کر واپس نہ جانا پڑے۔اور عوام کو اپنے کاروبار کے کام میں رکاوٹ نہ ہو۔