گزشتہ تین روز سے 24 گھنٹوں میں سے محض آٹھ گھنٹے بجلی فراہم
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ سرکار کے دعوے اس وقت کھوکھلے ثابت ہوتے ہیں جب سرکار یہ دعوی کرتی ہے کہ جموں کشمیر کی عوام کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی مگر دوسری طرف زمینی سطح پر کچھ اور ہی صورتحال ہوتی ہے راجوری ضلع میں پچھلے تین چار روز سے بجلی کا کافی برا حال ہے دن ہو یا رات بجلی کی غیر معائنہ کٹوتی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات آ رہی ہے۔
اسی سلسلہ میں ’لازوال ‘کے ساتھ کچھ لوگوں نے فون کال پر بھی رابطہ قائم کیا اور اپنی مشکلات لازوال کے ذریعے سرکار اور انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی عوام کا یہ کہنا ہے ایک طرف شدت کی گرمی ہے درجہ حرارت 35 کے پار ہے تو دوسری طرف بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو گرمیوں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرکار کی طرف سے یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ جموں کشمیر کے صارفین کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی لیکن یہاں تو 12 گھنٹے بھی متواتر بجلی فراہم نہیں ہو رہی عوام نے سرکار سے یہ مطالبہ کیا کہ گرمی کے اس موسم میں عوام کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کی جائے تاکہ عوام کو اس گرمی کے موسم میں بجلی کی قلت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہ اٹھانا پڑے ۔