دراج ،دریال، ڈانہ ،کنڈی ،گالہ میں ائیرٹیل /جیوخدمات ناقص

0
0

عوام نے ضلع انتظامیہ راجوری سے نجی مواصلاتی کمپنی کے نظام کوبہتر بنانے کا مطالبہ کیا
محمد بشارت
کوٹرنکہ ؍؍ضلع راجوری کے بلاک کوٹرنکہ کی پنچایت حلقہ دراج اے کی وارڈ نمبر 6 اور 7 وہیں پنچایت حلقہ کنڈی حبی میں ائیرٹیل /جیو کے مواصلاتی نظام کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جہاں ایک طرف سرکار بڑے بڑے دعوے کرتی ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور دوسری طرح آج 21 صدی میں بھی لوگوں ائیرٹیل/ جیو جیسے نیٹ ورک کی خستہ حالی اور عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کو گونا گو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ ایک طرف ان کمپنیوں نے ریچارج کے نام پر لوٹ مچائی ہے اور مہینے کے بجاے صرف عوام کو 28 دن ہی فونکالز کے لیے دستیاب ہوتے ہیں ۔مقامی آبادی نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد موبائل نیٹ ورک سروس کو بہتر بنایا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا