منظور حسین قادری
ضلع انتظامیہ کی خاموشی وسرد مہری پر اظہار تشویش کے ساتھ علماء وکلاء سماجی ومقامی شخصیات نے مین بازار درآبہ میں شراب دکان کو مکمل خواتین بچوں بزرگوں اور مردوں نے حصار میں لیا ہوا ہے واضح ہو کہ شراب دکان کے متصل اے ٹی ایم اور جموں وکشمیر بنک چار اسکول مندر ومسجد موجود ہیں جہاں کسی ادارہ نے این او سی جاری نہیں کی چوربازاری وغیر قانونی کے بیچ عوام کو پریشان کرنے کے لئے محکمہ ایکسائز یہ کام کرہا ہے جو کہ یہاں کے ہندومسلم پرم پرا کے عین مخالف ہے احتجاج پر بیٹھے مقامی باشندگان کے ساتھ یکجہتی اور ظلم وستم بربریت وتانہ شاہی کے خلاف سرکار وانتظامیہ کے اس مذموم فعل کی مزمت میں تحصیل بھر سے دانشور آئے یاد رہے روزوشب پرامن احتجاج پر بیٹھے خواتین ومرد برسرپیکار ہیں کہ اگر شراب کو واپس نہ کیا گیا تو پھر آئندہ بازار اسکول اور مغل شاہراہ کو بند کردیا جائے گا