’دانتوں کی صفائی ہر شخص کے لیے یکساں طور پر ضروری ہے ‘

0
0

ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ میں ڈینٹل بیداری کیمپ کا افتتاح
کامران خان
بھدرواہ؍؍پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بھدرواہ سنیت گپتا نے آج یہاں ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ کے قیدیوں کے لیے دانتوں سے متعلق آگاہی اور حفظان صحت کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس کیمپ کا انعقاد اندرا گاندھی گورنمنٹ ڈینٹل کالج نے جموں وکشمیر لیگل سروسز اتھارٹی اور جیل محکمہ،جموںو کشمیر کے تعاون سے کیا ۔اس موقع پر سکریٹری ڈی ایل ایس اے (سب جج) رمیش لال،گورنمنٹ ڈینٹل کالج جموں کے اظہر ملک، ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ مشتاق احمد ملہ، ڈی ایل ڈی سی ایڈوکیٹ پوجا کوتوال اور پینل لائر ڈی ایل ایس اے ایڈوکیٹ محمد ماجد ملک کے ساتھ ڈی ایل ایس اے کے تمام پی ایل وی اور اندرا گاندھی ڈینٹل کالج جموں کے 22 ڈینٹل سرجنوں کی ٹیم بھی موجود تھی۔
وہیںکیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سنیت گپتا نے کہا کہ دانتوں کی صفائی ہر شخص کے لیے یکساں طور پر ضروری ہے لیکن بیداری کی کمی کی وجہ سے لوگ عام طور پر ان مسائل کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آگاہی کم حفظان صحت کیمپ خاص طور پر جیل کے قیدیوں کو درپیش دانتوں کے مسائل سے نمٹنے کے لیے لگایاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل کے متعدد قیدیوں نے انہیں دانتوں کے چیک اپ کے لیے دانتوں کے اسپتالوں میں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لہٰذا، جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی نے پرنسپل اندرا گاندھی، گورنمنٹ ڈینٹل کالج اور ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کرنے کے بعد جموں و کشمیر کی تمام جیلوں میں دانتوں سے متعلق آگاہی اور حفظان صحت کے کیمپوں کے انعقاد کے لیے ایک کیلنڈر تیار کیا اور ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ کے قیدیوں کو بتایاکہ وہ کیمپ سے مستفید ہوں گے جہاں مفت ادویات اور سرجری کی جائے گی ۔اس موقع پر مختلف ڈینٹل سرجنز اور پینل لائر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ایڈووکیٹ محمد ماجد ملک نے بھی اجتماع سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں دانتوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا