دارلعلوم نظامیہ فیض العلوم دہڑہ موڑہ میں سالانہ جلسہ دستار بندی

0
0

مفتی الحاج سیّد بشارت حسین نے تقریب کی صدارت کی،03 حفاظ اور 06 قراء قوم وملت کے سپرد کئے
نمائندہ لازوال

سرنکوٹ؍؍دارالعلوم نظامیہ فیض العلوم دہڑہ موڑہ جامع مسجد بلال میں جماعت اہل سنت رجسٹرڈ کے بینر تلے اراکین کمیٹی کے زیر اثر معمار قوم وملت قائد اہل سنت حضرت العلام مفتی الحاج سیّد بشارت حسین برکاتی صوبائی صدر جماعت اہل سنت رجسٹر کی صدارت میں زیر قیادت معمار ملت فخرسنیت محقق ومدقق فقہ العصر مولانا مفتی محمد اسلم مصباحی، صدر مفتی جموں وکشمیر زیر اہتمام قاری منظور حسین قادری پرنسپل وامام وخطیب اور مولانا حفظ عبدالرشید مصباحی مہتمم ادارہ ہذا پروقار جسلہ دستار بندی کا انعقاد ہوا جس میں ریاست کے مقتدر علماء ومشائخ کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی علماء کرام معززین سامعین حاضرین وناظرین کی شرکت رہی۔ واضح ہو کہ اس دینی ادارہ نے اس سال 03 حفاظ اور 06 قراء قوم وملت کے سپرد کئے ۔یاد رہے یہ ادارہ مرحوم الحاج ولی محمد سیٹھ اور ان کے احباب مرحوم الحاج لعل محمد سیٹھ والحاج وزیر محمد سیٹھ کی کدوکاوش دربار لار شریف کے سجادہ نشین مجع الحسانات جامع الکمالات قطب الا رشاد میاں بشیر احمد لاروی علیہ الرحمہ کی سرپرستی میں معرض وجود میں آیا جس کا انتظام وانصرام سیٹھ برادران اور علاقہ کے باغیور معززین سرانجام دیتے ہیں جشن دستار بندی کے اس موقع پر علماء کرام نے قران پاک اور صاحب قرآن کی عظمت بیان کرتے ہوئے حفاظ قراء علماء مفسرین محدثین کے فضائل سے بھی عوام کو روشناس کروایا اور مدارس اسلامیہ کی افادیت واہمیت کو اجاگر کیا دوران جلسہ دستار بندی ذرائع ابلاغ کے نمائدے بھی تقریب کے حصہ دار بنے جلسہ دستار بندی کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا فخرالقراء قاری محمد اعظم قادری مدرس دارالعلوم فیضان مصطفٰے سرنکوٹ نے تلاوت کا شرف حاصل کیا ۔دارالعلوم نظامیہ فیض العلوم دہڑہ موڑہ اور دیگر مدارس اسلامیہ کے ہونہار طلبہ نے خراج عقیدت بحضور سرور کائنات پیش کیا شہنشاہ تکلم وترنم مولانا عبدالمجید قادری کی ولولہ انگیز دلکش خطاب نے سامعین کے دل موہ لئے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری سے تشریف لائے مہمان خصوصی مفکرومحقق علوم دینیہ والعصریہ پروفیسر ڈاکٹر مولانا مفتی محمد ابراہیم مصباحی نے قرآنی عرفانی روحانی تعلیمات پر مفصل ومدلل خطاب فرمایا آخر میں قائد اہل سنت معمار قوم وملت حضرت العلام الحاج مولانا مفتی سید بشارت حسین برکاتی نے اپنے صدارتی خطبہ میں قرآن حکیم فرقان حمید کے فضائل علماء کرام وطلبہ کے مراتب کی آگہی پر قرآن وسنت کی روشنی میں وضاحت وصراحت سے بیان کرتے ہوئے ہدایت فرمائی کہ اعمال صالحہ کا دارومدار عقائد پرمنحصر ہے ۔اس لئے تحفظ ایمان ناگزیر ہے۔ اس نعمت سے سرشار ہونے کے لئے علماء کرام اور اولیائے کرام سے وابستگی لازمی ہے ۔دعائیہ کلمات کے ساتھ جلسہ دستار بندی کی تکمیل ہوئی اور فارغین طلبہ ساتذہ عملہ وارکان انتظامیہ کو عوام وخواص نے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر مولانا ولایت حسین مصباحی مولانا محمد ربانی مولانا محمد ایوب مولانا محمد اسماعیل حافظ نصیر الدین علیمی حافظ سرفراز احمد قادری حافظ اعجاز عالم مولانا صابر علیمی مولانا معشوق احمد حافظ غلام رسول مولانا نظام الدین مولانا نورحسین مولانا مختار احمد مولاناجاوید احمد محمد اعظم ریٹائرڈ زید ای او بفلیاز نسیم الغنی قریشی ریٹائرڈ جونیئرانجینئرریٹائرڈ ہیڈماسٹر الحاج علی محمد مختار حسین مجاز الحاج وزیر محمد و پرویز احمد سرپنچ ذاکر حسین الحاج دوست محمد الحاج نور محمد چویدری شمس الدین الحاج محمد رشید ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر محمد اعظم شکیل احمد دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا