دارالعلوم نظامیہ فیض العلوم جامع مسجد بلال دہڑہ موڑہ میں محفل تکمیل قرآن

0
0

حافظ محمد الطاف رضا کا پہلا محراب مکمل تجوید الحروف معرفتہ الوقوف مع رعایت ترتیل خوبصورت لب ولہجہ میں تلاوت کلام پر احباب نے پیش کی تہنیت وتبریک

منظور حسین قادری
جماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ کے بینر تلے جہاں ریاست بھرمیں دوران رمضان المبارک نماز تراویح میں تکمیل قرآن ہورہا ہے وہیں شب قدر کے موقع پر تحصیل سرنکوٹ بلاک بفلیاز کے دارالعلوم۔نظامیہ فیض العلوم کے زیر اہتمام جامع مسجد بلال دہڑہ موڑہ میں موضع سیلاں سے تعلق رکھنے والے پونہار حافظ قرآن حافظ محمد الطاف رضا نے تجوید الحروف معرفتہ الوقوف مع رعایت ترتیل پہلا محراب سنا کر دادوتحسین حاصل کی اس موقع پر جامع مسجد کے امام وخطیب قاری منظور حسین قادری نے بہترین لب ولہجہ کے مالک حافظ محمد الطاف رضا کو تہنیت وتبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس اکثر وبیشتر مساجد اور جامع مساجد میں حفاظ کرام نے تکمیل قرآن کے ساتھ نماز ترویح ادا کی جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے اس سے نہ صرف حفاظ کرام کے شوق وشغف میں اضافہ ہوگا بلک نئی نسل کو قرآن مجید فرقان حمید کی طرف خصوصی رغبت ہوگی جو وقت کی اہم ضرورت ہے موصوف نے کہا کہ تکمیل قرآن پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے حافظ قرآن وسامعین پر باران رحمت کا نزول ہوتا ہے اور قرآن کی حرمت وعظمت کے انگنت انعامات کی سعادات حاصل ہوتی ہے واضح ہو کہ تکمیل قرآن کی محفل نور لعل حسین ,ظفر اقبال اور عبدالحمید کی نگرانی میں اختتام پذیر ہوئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا