دارالعلوم مجددیہ حنفیہ وجے پور سانبہ میں تنظیم علماءاسلام کا اجلاس

0
0

شفیع رضوی
سانبہ// دارالعلوم مجددیہ حنفیہ وجے پور سانبہ میں زیر صدارت حافظ حفیظ احمد قادر تنظیم علماءاسلام کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں ضلع بھر کے تمام ائمہ حضرات نے شمولیت اختیار کی 24 فروری 2019 بروز اتوار کو رام لیلا میدان دہلی میں ورلڈ پیس کانفرنس اور صدسالہ اعلیحضرت انٹرنیشنل کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا تنظیم کے صدر مولانا حفیظ احمد نے تمام علماء اکرام سے اور تمام اہل اسلام سے کانفرنس میں شمولیت کو یقینی بنانے کی اپیل کی کانفرنس میں ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے بھی بڑے بڑے دانشور عالم دین تشریف لا رہے ہیں میٹنگ میں شرکت کرنے والے علمائے کرام میں مولانا سرفراز احمد قادری مولانا سید ساحل رضا مولانا محمد شفیع رضوی امام مرکزی جامع مسجد ڈی سی آفس سانبہ جنرل سیکرٹری تنظیم علماءاسلام سانبہ مولانا محمد علی مولانا رحمت علی مولانا فیصل احمد مولانا خالد حسین راہی حافظ لیاقت علی جناب ماجد احمد اور جناب عرفان احمد وغیرہ دیگر لوگوں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی سب نے یقین دہانی کروائی کہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے ہم ہر طریقے سے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس پیغام کو پہنچائیں گئے اور کانفرنس کو کامیاب بنائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا