علم ایک ایسا لاجواب خزانہ ہے جو جتنا خرچ کیا جائے اس میں اتنا ہی اضافہ ہوتا ہے: مفتی صدرالورٰی
سيد اعجازالحق بخاری
ایم شفیع رضوی
جموں؍؍ دارالعلوم قادریہ نقشبندیہ رضویہ جلالہ آباد سنجواں جموں میں زیر صدارت حضرت مولانا مفتی پیر سید فرید شاہ مصباحی سرپرست اعلی ادارہ ھذا ایک روزہ سالانہ حشمت مصطفی و جشن دستار بندی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام ائمہ مساجد نے اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شمولیت فرمائی اس موقع پر علمائے کرام نے مختلف موضوعات پر حاضرین سے خطاب کیا ۔وہیںکانفرنس کے مہمان خصوصی و مقرر خصوصی استاد العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی صدرالوری نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ علم دنیا کا ایک واحد اور لاجواب خزانہ ہے جو کو جتنا جرچ کیا جائے اتنا ہی اس میں منافع ہوتا ہے جرچ نہ کرنے کی صورت میں نقصان کا قوی امکان ہوتا ہے ۔
مفتی موصوف نے قرآن پاک کے فضائل بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ رب العزت کے کلام کا یہ معجزہ ہے کہ وہ اپنے ماننے والوں کے دل و دماغ میں محفوظ ہو جاتا ہے جب کہ اللہ رب العزت نے فرمایا ہے کہ قرآن پاک کو اگر پہاڑ پر اتارا جاتا تو پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جاتا لیکن اللہ رب العزت نے قرآن پاک کو اپنے محبوب نبی آخرزماں حضرت محمد ﷺ پر نازل فرما کر اپنے بندوں کی ہدایت اور رہنمائی فرمائی ہے جس طرح دنیا کی کوئی چیز یا سامان خریدنے پر اس کے ساتھ ایک کتابچہ ملتا ہے جس میں اس سامان کے چلانے اور استعمال کرنے کا طور طریقہ درج ہوتا ہے جو انسان اْس کتابچے میں دی گئی تربیت کے مطابق اپنے اس خریدے ہوئے سامان کا استعمال کرتا ہے تو وہ فائدہ حاصل کرتا ہے اور جو اپنی مرضی کے مطابق اس کا استعمال کرتا ہے تو وہ فائدہ اٹھانے کے بجائے نقصان اٹھاتا ہے ۔
اس طرح اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے قرآن پاک کو نازل فرمایا ہے جو انسان قرآن پاک کی رہنمائی کے مطابق اپنی زندگی گزرتا ہے وہ دنیا اور آخرت دونوں جہانوں میں کامیاب ہے ادارہ سے آٹھ بچوں نے قرآن پاک کو مکمل حفظ کیا جن کے سروں پر علماء کرام کے ہاتھوں دستاربندی کی گئی کانفرنس کا اختتام دعا درود و اسلام کے ساتھ ہوا۔