دارالعلوم غوثیہ نظامیہ وکلیۃالبنات الغوثیہ مینڈھر میں 12مارچ کو8بچیوں کو ردائے قرأت سے نوازا جائیگا

0
0

بانی اداری ھذا الحاج محبوب حسین نقشبندی کی خواتین اسلام کو شرکت کی خصوصی اپیل
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍دارالعلوم غوثیہ نظامیہ وکلیۃالبنات الغوثیہ مینڈھر میں 12مارچ بروز اتوار کو سیمنٹ سریا مارکیٹ اسٹیٹ بینک آف انڈیا برانچ مینڈھر میں 8 بچیوں کو ردائے قرأت سے نوازا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بچیوں کی تلاوت قرآن،نعتیں ، اور تقاریر کے علاوہ ادارے کی معلمات اور باہر سے آنے والی مبلغہ کے بیانات موجودہ ماحول کے مد نظر معاشرے کی پھیلتی ہوئی خرابیوں کے تعلق سے اور دینی تعلیم کی دوری کے نقصانات کے بارے میں اور دینی ذمہ داری کے بارے میں مفصل بیانات ہوں گے۔ اس موقع پر مولانا الحاج محبوب حسین نقشبندی بانی ادارہ ھذا وصدر جماعت اہل سنت تحصیل مینڈھر نے تمام اہل اسلام اور ہمدردان قوم وملت سے پر خلوص گزارش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی عورتوں کو اس دینی تبلیغی محفل میں شرکت کے لیے ضرور بھیجیںاور اپنی عورتوں کے اندر بھی دینی ایمانی شعور پیدا کریں تاکہ آنے والی نسلوں میں دینی اسلامی پہچان باقی رہ سکے اور عورتیں بھی اپنی آخرت کی دائمی زندگی کو کامیاب بنا سکیں۔ لہٰذا 12 مارچ بروز اتوار ٹھیک صبح دس بجے مدرسہ دارالعلوم غوثیہ نظامیہ وکلیۃالبنات الغوثیہ مینڈھر میں اپنی مائوں ، بہنوں ،بچیوں اور اپنی بیویوں کو اس با برکت محفل میں شریک کر کے آپ بھی صدقہِ جاریہ کے مستحق بنیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا