بڑی تعداد میں لوگوں نے کیمپ سے استفادہ کیا
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ دارالعلوم غوثیہ درابگام پلوامہ جو کہ تحریک صوت الاولیاء کے زیر نگرانی چلایا جارہا ہے نے آج اپنے علاقے درابگام میں عام لوگوں کے لئے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں علاقے کے لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر علاقے کے لوگوں کو جہاں طبی ماہرین کی جانب سے طبی جانچ کی گئی وہی اس کیمپ کے دوران مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر طبی کیمپ منعقد کرنے والے منتظمین نے کہا کہ جہاں یہ دینی مدارس عوام کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کا کام انجام دے رہا ہے وہی عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی کام کررہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد سے یہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا تاکہ عوام کو راحت ملے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مزید پروگرام آگے بھی منعقد کئے جائیں گے۔