دارالعلوم عزیزیہ اہل سننت حرمی ڈھکی میں جشن دستار کا انعقاد

0
0

مولانا عبدالرزاق نعیمی سربراہ اعلیٰ ادارہ ہذا اورمولانا قمرالزماں صدرالمدرسین تقریب کاہوا انعقاد
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍جماعت اہل سنت رجسٹرڈ جموں کے بینرتلے سواد اعظم کے جدید اصلاحات پر منظم قدیم ادارہ دارالعلوم عزیزیہ اہل سنت حرمی ڈھکی کے سالا نہ جلسہ دستار بندی کے موقع پر جامع مسجد منڈی کے امام وخطیب مولانا سید فاضل بخاری نے بطور مہمان خصوصی ومقررسحرالبیان شرکت کی اور دوران خطاب نایاب دین وسنیت کے فروغ کے لئے مدارس اسلامیہ کی خدمات کو قابل ستائش قراردیتے ہوئے اعتراف کیا کہ تحصیل حویلی میں یہ وہ گہوارہ علم وفن ہے جس میں قوم وملت کے ہونہار طلاب دینی وعصری تعلیمات سے مستفیض ہوتے ہیں ۔
ادارہ ہذا کو ماہر اساتذہ کرام مع اقامت گاہ اور درسی تدریس سہولیات دستیاب ہیں نرسری تا پانچویں جماعت رجسٹرڈ اسکول بھی ہے جو وقت کی اہم ضرورت کو پورا کررہا ہے جلسہ دستار بندی کے حسین منظر کو ملاحظ کرتے ہوئے اس وقت عوام وخواص نے ناظم اعلیٰ صدرالمدرسین اور انتظامیہ کی کدوکاوش کو سراہا جب شعبہ قراء ت کے فارغین کے سروں کو دستار سے سجایا گیا آخر میں صلوٰۃ وسلام اور دعائیہ کلمات پر تقریب تکمیل ہوئی یادرہے اس ادارہ کے درپردہ منبع فیوض وبرکات حضرت سائیں بابا فقرالدین ترابی رحمتہ اللہ علیہ کی دعاؤں کا اثر اور فیض ہے جنہوں نے اس ادارہ کی بنیاد رکھ کر جماعت اہل سنت پر عظیم احسان کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا