دارالعلوم رضویہ شمس الھدی میں جماعت اہل سنت رجسٹرڈ کے بینر تلے ششماہی امتحان اختتام پذیر

0
0

علمائے کرام نے ادارے کی بہتر کارکردگی کو سراہتے ہوئے عوام سے تعاون کی اپیل کی
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍دارالعلوم رضویہ شمس الھدی جامع مسجد تاج الشریعہ مچکا بی جی میں جماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ کے بینر تلے ششماہی امتحان اختتام پذیر ہوا جس میں بطور ممتحن مولانا مفتی محمّد ادریس ثقافی امام وخطیب مرکزی جامع مسجد ساگرہ وصدر جماعت اہل سنت رجسٹرڈ اکائی منکوٹ اور مولانا جاوید رضا نعیمی نائب صدر تشریف لائے تھے۔ کہاکہ اس موقع پر طلاب کی کارکردگی کو دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی یقینا یہ سب مولانا قاری عبدالرحمان قادری سربرائے اعلی و اساتذہ کرام مدرسہ ھذا کی انتھک محنتوں وکاوشوں کا نتیجہ ہے بحمدہ تعالی دارالعلوم ھذا مسلک حق امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کا بیباک ترجمان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم الشان اور ایسا منفرد ادارہ ہے جس میں مہمانان رسول کی اعلی تعلیم کا معقول انتظام ہے یہاں فن تجوید و قرأ ت اور حفظ قرآن کی تعلیم باصلاحیت اور ذی استعداد اساتذہ کرام کے زیر سایہ خوشگوار اطمینان بخش ماحول میں انجام دی جا رہی ہے غریب نادر طلباء کے قیام و طعام کے علاوہ علاج اور دیگر ضروریات کی کفالت بھی ادارہ انجام دیتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ تعمیری کام بھی شد ومد سے جاری و ساری ہے کہاکہ ہمیں سب سے زیادہ خوشی مخلص وقابل ترین اساتذہ کرام کو دیکھ کر ہوئی قابل مبارکباد ہیں قاری عبدالرحمان قادری کہ جنہوں نے مولانا حافظ ظہیر احمد مصباحی اور مولانا حافظ محمد عابد رضوی جیسے محنتی استاذ ملے ہیں کیونکہ قابل اساتذہ اداریکی ترقی کے ضامن ہوتے ہیں لہٰذا مدرسے کے تعلیمی و تبلیغی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے زکو? وفطرہ صدقہ و خیرات و دیگر عطیات سے تعاون کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔ اس موقع پر مدرسہ ھذا کے مدرسین موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا