دارالعلوم رضویہ سلطانیہ جامع مسجد سرنکوٹ میں مہتم بالشان جشن دستاربحسن وخوبی اختتام پذیر

0
0

4 علماء کو دستار فضیلت 5 حفاظ کو دستار حفظ اور 12 قراء کو دستار حفص وقراءت سے نوازا گیا

منظور حسین قادری
ریاست جموں وکشمیر کا عظیم گہوارہ علم وعرفاں دارالعلوم رضویہ سلطانیہ جامع مسجد سرنکوٹ میں جشن دستار کے مہتم بالشان جلسہ معمار قوم وملت مولانا مفتی سیّد بشارت حسین برکاتی سربراہ اعلیٰ ادارہ ہذا کے زیر اہتمام ہوا جس میں ملک کی شہرت یافتہ یونیورسٹی الجامعتہ الاشرفیہ مبارک پور اترپردیش سے تشریف لائے عالم دین فقہی عصر حضرت علامہ مفتی محمد صدرالوریٰ شیخ الحدیث نے درس بخاری کی تکمیل کرتے ہوئے فضائل حدیث سے سامعین کے قلوب منور ومجلہ فرمائے

وہیں اور دست شفقت سے مقتدر علماء ومشائخ کے مقدس ہاتھوں فارغین 4 علماء کو دستار فضیلت 5 حفاظ کو دستار حفظ اور 12 قراء کو دستار حفص وقراءت سے نوازا گیا جس پر علماء کرام نے ادارہ کے سربراہ اعلیٰ اساتذہ عملہ ارکان ومعاونین کو تہنیت وتبریک پیش کی اس موقع پر مولانا عبدالمصطفٰے قادری امام وخطیب جامع مسجد سرنکوٹ اور نقیب اہل سنت قاری محمود رضا نعیمی نے یکے بعد دیگرے نظامت کے فرائض انجام دیے علماء کرام نے اس موقع پر کہا کہ ملک وملت سماج وسوسائٹی کو پرامن ماحول درکار ہے جو بغیر نسخہ کیماء ناممکن وناگزیر ہے اس لئے اخلاقی وروحانی اصلاحات ضروری ہیں جو کہ مدارس اسلامیہ میں پروردہ نونہالان ملت ہی سرانجام دے سکتے ہیں چونکہ وہ رضائے الہیٰ اتباع سنت کے پیروکار ہیں قرآن وحدیث کی تعلیمات سے مزین ہوکر قوم وملت کی رہنمائی کرتے ہیں جو تسلیم ورضا کے سانچے میں ڈھل کر صبر وقناعت کا دامن تھام لیتے ہیں اور اپنی خداداد صلاحیتوں سے معاشرہ وسوسائٹی کے افراد کی بہترین اصلاح کرتے ہیں مقررین نے دوران خطاب اپنے بیانات میں اعتراف کیا کہ خطہ پیرپنچال کے متعدد مدارس اسلامیہ عوام کے تعاون سے دینی وملی خدمات پیش کرتے ہوئے ہرسال کثیر تعداد میں علماء قراء حفاظ قوم وملت کے حوالہ کرنے میں سرگرم عمل ہیں جن کا مشن فلاح دارین ہےجو اخلاقی اقدار وپاکیزہ افکار کےفروغ و تقویت کا باعث ہے سیرت النبی کانفرنس وجلسہ دستار بندی کے روح پرور پروگرام کی قیادت مولانا مفتی سیّد بشارت حسین برکاتی صوبائی صدر جماعت اہل سنت رجسٹرڈ صوبہ جموں فرما رہے تھے مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نائب صوبائی صدر مہمان خصوصی جبکہ مولانا مفتی سکندر حیات خان اظہری مولانا مفتی شبیر احمد مصباحی مولانا مدثر حسین قادری مولانا حافظ مجید احمد مدنی مولانا محمد اسلم رضا مولانا حافظ عبدالرزاق اشرفی مولانا نورحسین مولانا محمد قاسم رضا مولانا ولایت حسین مصباحی حافظ محمد نصیر علیمی مولانا مفتی اسد قاری فرید احمد رضوی مولانا فاروق احمد رضوی مولانا شکیل احمد خان نعیمی مولانا نصیر احمد قاری منظور حسین قادری مولانا عبدالحمید قاری سرفراز احمد غازی حافظ اعجاز عالم علیمی مولانا حافظ محمد اشرف نقش بندی مولانا نثار احمد مولانا حافظ محمد عارف قاری محمد حنیف مولانا عبدالقیوم مولانا محمد اشرف رضوی مولانا شکور احمد علیمی مولانا عبداللہ رضوی حافظ محمد یاسر اقبال مولانا ارشدالقادری مولانا تنویر احمد رضوی مولانا صابر حسین رونق اسٹیج تھے یادرہے نقیب اہل سنت قاری محمودرضا نعیمی نے بحسن وخوبی نظامت کے فرائض انجام دیے آخر میں مولانا مفتی منظر عقیل نے علماء کرام وسامعین کا شکریہ ادا کیا شرکاء جلسہ کے لئے ضیافت کے اعلیٰ انتظامات تھے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا