دارالعلوم رضائے مصطفےٰ اعلیٰ پیر منڈی میں جشن دستاربندی کا انعقاد

0
0

فارغ ہونے والے طلباءکرام کو دستار قرات سے نوازاگیا
ظہیر عباس
منڈیدارالعلوم رضائے مصطفیٰ اعلیٰ پیر منڈی میں بروز جمعہ نماز سے قبل مرکزی ادارہ میں درجہ قرات سے فارغ ہونے والے طلباءکرام کو دستار قرات سے نوازاگیا اس کے علاوہ درجہ حفظ قرات ناظرہ اور ابتدائیہ سے اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءکو بھی مہتمم ادارہ کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الحمید نعیمی نے علم وعلماءکی فضیلت پر مفصل و مدلل خطاب فرمایا محفل کی سربراہی مہتمم ادارہ مولانا سید شاہد بخاری خطیب نورانی جامع مسجد اعلیٰ پیر نے کی – کثیر تعداد میں عوام اہلسنت نے شرکت فرما کر ادارہ کے طلباءاور منتظمین کی حوصلہ افزائی بھی کی – اس موقع پر کثیر تعداد میں علماءاہلسنت بھی موجود رہے جن میں مفتی الطاف حسین رضوی صدر کمیٹی، مولانا ریاض نعیمی پرنسپل دارالعلوم ھذا، حافظ مختار احمد مدرس ادارہ ھذا، حافظ نثار احمد ،حافظ جہانگیر احمد، مولانا ذاکر حسین خصوصیت کے ساتھ موجود رہے نماز جمعہ کے ساتھ اجلاس کا اختتام ہوا اور معاونین ادارہ اساتذہ کرام طلباءمدارس اور عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا