ہر مسائل کا حل تعلیم ہی سے ممکن ہے معشرے سے برائیوں کے خاتمے کیلئے تعلیم کو عام کیا جائے :علمائے اہلسنت
ایم شفیع رضوی
پنجاب ؍؍ دارالعلوم جامعہ مجددیہ رضویہ پاشٹہ پھگواڑہ کپورتھلہ پنجاب میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ذیرے صدارت پیر طریقت محسن اہلسنت حضرت حافظ پیر سید محمد نورانی شاہ ناظم اعلیٰ ادارہ ھذا ایک روزہ پغیمبر اعظم کانفرنس کا انقاد کیاگیا تھا ۔اس موقع پر کثیر تعداد میں علمائے کرام نے اور عوام الناس نے شمولیت فرمائی کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے والے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے پیغمبر اعظم نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کے آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے دنیا میں تشریف لانے سے قبل دنیا والے جہالیت اندھیرے میں ڈوبے ہوئے تھے اللہ کے نبی حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے دنیا والوں کو قرآن پاک کی تعلیم سے آراستہ کیا اور جہالیت سے باہر نکالا عوام کو بڑے بڑے ظالم حکمرانوں نے یرغمال بنایا ہوا تھا اور سماج کے غریب بے سہارا لوگوں اور نماز کی عورتوں کے ساتھ نہایت ہی ناروا سلوک کیا جاتا تھا اللہ کے پیارے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے دنیا میں تشریف لا کر ہر طرح کی جہالیت کا خاتمہ فرما کر سماج کے ہر شخص کو عزت کی زندگی گزارنے کا درس اور تعلیم فرمائی کانفرنس میں مختلف موضوعات پر علماء کرام نے بیان فرمائے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور عظمت قرآن پاک اور اصلاح معاشرہ کے موضوعات پر علماء کرام نے خطاب فرمایا عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی تلقین فرمائی دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لئے تعلیم ضروری ہے بغیر تعلیم کے کچھ بھی ممکن نہیں کانفرنس میں خطاب کرنے والے علمائے کرام میں حضرت مولانا مفتی سید بشارت حسین برکاتی رضوی ریاستی صدر جماعت اہلسنت جموں کشمیر و سربراہ اعلی دارالعلوم رضویہ سلطانیہ سرنکوٹ پونچھ ؛ حضرت مولانا سید پیر فرید شاہ مصباحی نقشبندی مہتمم دارالعلوم نقشبندیہ قادریہ رضویہ سنجوں جموں ؛ حضرت مولانا عبدالحمید نعیمی پونچھ ؛ حضرت مولانا عبدالرزاق نعیمی امام و خطیب جامع مسجد شریف ڈگیانہ جموں ؛ حضرت مولانا طالب حسین رضوی ؛حضرت مولانا اشرف علی رضا ؛ حضرت مولانا فاروق عالم رضوی ؛ حضرت مولانا شہباز عالم ؛ حضرت مولانا مفتی احسن الھدایٰ ؛ حضرت مولانا مزمل حسین ؛ حضرت مولانا مطیع الرحمن ؛ حضرت اعظم رضا ؛ حضرت مولانا محمد عبد السبحان ؛حضرت مولانا شمشاد رضا ؛ حضرت مولانا عبدالقیوم بغیر دیگر کثیر تعداد میں علماء کرام ائمہ مساجد عوام الناس نے کانفرنس میں شمولیت فرمائی کانفرنس کا اختتام دعا اور درود و سلام کے ساتھ ہوا زیر نگرانی انتظامیہ کمیٹی جامعہ امجدیہ رضویہ اختتام پذیر ہوئی۔