خوبصورت اداکارہ گیتا بالی

0
0

(13 اگست سالگرہ کے موقع پر)
ممبئی، 12 اگست (یو این آئی) دنیا میں وقت کے ساتھ بہت کچھ بدل جاتا ہے۔ کل کا ستارہ آج کے اندھیروں میں گم ہوجاتا ہے۔ بالی وڈ میں بھی ایسے ستاروں کی بھرمار ہے جو کبھی کامیابی کی بلندی پر چمک رہے تھے تو آج بالی وڈ کی چمک – دمک اور گلیمرس کی زندگی سے دور گمنامی کی زندگی میں کھو ہو گئے ہیں۔ اسی سلسلے کا ایک ستارہ یوگیتا بالی ہیں۔ یوگتا بالی کی پیدائش 13 اگست 1952 کو ممبئی میں ایک پنجابی خاندان میں ہوئی تھی۔ شمّی کپور کی اہلیہ گیتا بالی کی بھانجی یوگتا بالی آج بھلے ہی سب سےقطع تعلق ہو گئی ہیں لیکن کبھی ان کا جلوہ ہوا کرتا تھا۔ بالی وڈ میں اپنے فلمی کیریئر کے دوران امیتابھ کے ساتھ ڈیبیو کرنے اور راجیش کھنہ، دیو آنند کے علاوہ سنیل دت کے ساتھ فلموں میں کام کرنے والی یہ ہیروئن آج فلمی دنیا سے دور ہیں۔
اس دور میں یوگیتا کا جلوہ ایسا تھا کہ کشور کمار جیسے بڑے گلوکار بھی ان کے حسن کے اسیر ہوگئے تھے اور دونوں نے1976 میں شادی کرلی تھی اور وہ کشور کی تیسری بیوی بنیں۔ لیکن، ان کی شادی1978 میں ٹوٹ گئی۔ کشور کمار نے یوگیتا کو اپنی سالگرہ (4 اگست) کے موقع پر طلاق دی تھی۔ کشور کمار سے طلاق کے ایک سال بعد 1979 میں انہوں نے بالی وڈ ایکٹر متھن چکرورتی سے شادی کی اور ان کی دوسری بیوی بنی۔ متھن چکرورتی تب تک اپنی پہلی بیوی سے طلاق دے کر الگ ہو چکے تھے۔ تاہم 1979 میں متھن چکرورتی سے شادی کے بعد یوگیتا بالی نے فلموں میں کام کرنا کم کر دیا تھا۔
جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا