عمرارشدملک
راجوری : ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر ون سٹاپ سینٹر راجوری اور مہیلاشکتی کیندرنے دو مختلف مقامات پر خواتین اور اسکولی بچیوں کو بیدار کرنے کے لئے بیداری کیمپ منعقد کئے۔ تفصیلات کے مطابق راجوری کے گرلز ہائی اسکول چودھری ناڑ اور گرلز ہائی اسکول گردھن بالا میں خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لئے کیمپ منعقد کئے گے جس میں اسکولوں کی بچیوں اور تمام خواتین استازہ نے بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیا ۔اس موقع پر ون سٹاپ سینٹر راجوری کی ایڈمنسٹریٹرنیتو شرما ،مہیلا شکتی کیندر راجوری کی ضلع خواتین وئلفیرآفیسر انعم مرزا،مہیلا شکتی کیندر کی ضلع کوارڈینٹرسنجنا ٹھاکرنے اسکولی بچیوں کو خواتین کے حقوق اور قانون سے واقف کروایا ۔وہیں انعم مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے خواتین کے تعلیم اہم ہے کیونکہ جب تک تعلیم نہیں ہوگی تب تک خواتین خود مختار نہیں ہوسکتی اس لئے سماج میں بہتر رول ادا کرنے کے لئے تعلیم ایک بہتر راستہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیکنکل کاموں میں بھی توجہ دیں تاکہ بغیر کسی کے محتاج زندگی بسر کرنے میں آسانی ہوسکے ۔ وہیں دوسری طرف ون سٹاپ سینٹر کی ایڈمنسٹریٹرنیتو شرمانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ون سٹاپ سینٹر اور مہیلاشکتی کیندر کا مقصد گھریلو تشدد،جنسی ہراسانی،جذباتی اور ماہر نفسیاتی استحصال سے متاثرہ خواتین اور بچوں کے لئے قانونی خدمات فراہم
کرنا اور ساتھ میںخواتین (عورتوں) کو کونسلنگ دیناہے تاکہ خواتین کو اس کے حقوق کی جانکاری حاصل ہوسکے ۔ نیتو شرما نے خطاب میں کہا کہ خواتین کو خودمختار بنانے کے لئے حکومت نے مختلف قسم کی اسکیموں کو شروع کیا ہے اور ون سٹاپ سینٹر ، مہیلا شکتی کیندر ان میں دو اسکیمیں ہیں جو پریشان حال خواتین کے حقوق و انصاف کے لئے جدوجہد کرتی ہیں اور خواتین کو بیدار کرنے میں بھی اپنا رول ادا کرتی ہیں ۔مہیلا شکتی کیندر کی ضلع کوارڈینٹرسنجنا ٹھاکرنے بھی خواتین کے متعلق مختلف مسائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آج خواتین کو مختلف پریشانیوں سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہیلاشکتی کیندر اور ون سٹاپ سینٹر کے دائرہ اختیار میں آنے والے کسی بھی طرح کے تشدد کا نشانہ بننے والے بچوں اور خواتین کو مکمل مدد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریشان حال خواتین (گرلز سٹوٹینٹ) مہیلاشکتی کیندراور ون سٹاپ سینٹر راجوری سے رابطہ قائم کرے تاکہ انہیں انصاف مل سکے ۔