فوج کی جانب سے ریاسی مہور میں تفریح کے لیے دوڑکا اہتمام
شاہ نواز
ریاسی؍؍خواتین کی مساوات کا دن ہر سال 26 اگست کو منایا جاتا ہے۔ اس سال اس موقع کو منانے کے لیے مہور میں اسکولی بچوں کے لیے رن فار فن کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب خواتین کی مساوات کے موضوع پر مبنی تھی۔واضح رہے مرد اور عورت دونوں کی مساوی شرکت کے بغیر معاشرے کی ہمہ گیر سماجی ترقی ممکن نہیں، تاہم ریاست کے دور دراز علاقوں میں خواتین کی شرکت اب بھی محدود ہے۔ لہذا، اس موقع پر، ہندوستانی فوج نے ہائر سیکنڈری اسکول، مڈل اسکول اور پیر پنجال اسکول، مہور، ریاسی کی لڑکیوں کے لیے رن فار فن اور کیرئیر کاؤنسلنگ سیشن کا انعقاد کیا۔اس تقریب کے دوران تحریکی لیکچر کے ساتھ لڑکیوں/خواتین کے لیے سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ ممتاز خواتین شخصیات کی کامیابی کی کہانیاں شیئر کی گئیں تاکہ ان کی مستقبل کی کوششوں میں حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ اس تقریب میں کل 79 افرادنے شرکت کی۔