خواتین پنچائتی انتخابات کیلئے تیار ہو جائیں :فاروق عبداللہ

0
0

کہا33فیصد ریزرویشن بنیادی سطح پرخواتین کوفیصلہ لینے کی طاقت عطا کرے گی

سیدبشارت حسین

  • جموں؍؍نیشنل کانفرنس صدر داکٹرفاروق عبداللہ کی قیادت میںخواتین کا ایک روزہ کنوینشن سابق ایم ایل اے بملہ لتھرا کی زیر نگرانیکاانعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے خواتین کو پنچایتی انتخابات میںحصہ لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ 33فیصد ریزرویشن بنیادی سطح پران کو فیصلہ لینے کی طاقت عطا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پنچایت خواتین کو سیایسی طور پر بااختیار بنانے کیلئے بنیاد ہیں اور خواتین کو امتیازی سلوک سے بچانے کیلئے پنچایت اہم کردار ادا کرینگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوگ سماج کے تئیں ورثہ کو برقرار رکھیں گے تو امن اور یکجہتی برقرار رہے گی اور اب وقت وہ ہے کہ امن اور یکجہتی کی طاقتیں کمزور ہو چکی ہیں جنہیں مضبوط کرنا لازمی ہے ۔اس ضمن میں انہوں نے پارٹی منتظمین کو سماج کے مختلف طبقات کو یکجا کرنے کی تلقین کی ۔اس کے ساتھ ساتھ موصوف نے ریاست کے چیلنجوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے موجودہ درجہ کے ساتھ کوئی بدلائو نہیں ہونے جا رہا ہے جبکہ ریاست کا یہ حصہ ہندوستان کے ساتھ رہے گا اور پاکستان زیر انتظام کشمیر پاکستان کے زیر تحت رہے گا ۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے خواتین کی حالت زار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مخلوط سرکار خواتین کو بڑھاپے کی اور بیوائوں کی پنشن سے محروم کر رہی ہے جبکہ ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے ریاست کے غرباء بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔موصوف نے ریاستی سرکار کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے ریاستی سرکار کی غریب مخالف پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ روزگار ریاست کے غریبوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی کی گزشتہ اور موجودہ حکومت نے ترقی کو پیچھے دھکیل دیا جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر ،صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا اور نصیر ااسلم وانی نے بھی کنوینشن میں اظہار خیال کیا۔جبکہ بملہ لتھرا سابق ایم ایل اے نے خواتین کی کئی مشکلات پر اظہار خیال کرتے ہوئے مخلوط سرکار کو خواتین کی پنشنوں کو واگزار نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے دور اقتدار میں خصولیابیوں پر روشنی دالی اور کہا کہ مخلوط سرکار نے ان کو روکا ہے ۔خواتین کے اس کنوینشن میں ستونت کور ڈوگرہ صوبائی صدر خواتین شاخ، وجے لکشمی دتا صوبائی نائب صدر، دپندر کور سابق قانون دان ،وینا اوبرائے، دلشاد ملک صوبائی سیکریٹری، انجو گروور، کومل منہاس، ساریکا جموال،رانی،راج،بھارتی،جیوتی،رادھا و دیگران نے شمولیت اختیار کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا