خطہ چناب میں بھاری برف باری اوربارش سے جانی ومالی نقصان

0
0

نقصان زدہ لوگوں کو معاوضہ فراہم کرنے کی کی مانگ
شاہ محمد ماگرے
جموں؍؍خطہ چناب میں مسلسل برف باری و بارش کا سلسلہ جاری رہا۔اس دوران تحصیل کاہرہ کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے ’لازوال ‘سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دوران برف باری وبارش سے کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے ،تمام رابطہ سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے بہت ساری جگہوں سے زمین کھسکنے و مکان گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں اورکئی مکانوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔اس سلسلے میں کاہرہ سے تعلق رکھنے والے محمد یاسین نے تفصیل سے بات کرتے ہوئے کہا ضلع ڈوڈہ کے علاقوں میں تیسرے روز بھی برفباری و بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ برفباری شروع ہوتے بجلی نایاب ہوئی ہیں اور تمام رابطہ سڑکیں خستہ حال ہو گئی ہیں جس سے انتظامیہ بالکل غیر توجہ نظر آتی ہے۔انہوں نے انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ موسم خراب ہونے سے پہلے ہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کو فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دوران بر ف باری وبارش سے اگرچہ نقصان ہوا ہے تو موسم کے صاف ہوتے ہی ضلع انتظامیہ و تحصیل انتظامیہ کو چاہے کہ وہ فوری طور علاقوں کا دورہ کریں اور نقصان کا جائزہ لیں اور نقصان زدہ لوگوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا