خطہ پیر پنچال میں موسلادھار بارشیں، جون میں بھی سردی کا انوکھا اثر

0
0

مغل روڈ بند، ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، عوام پریشان، پھل اور سبزیاں تباہ
عمرارشدملک
راجوری ؍؍خطہ پیرپنچال کے دونوں اضلاع راجوری اور پونچھ میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے روزمرہ کی زندگی مفلوج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین روز سے راجوری اور پونچھ میں نہ تھمنے والی بارشوں کا سلسلہ جاری اور عام لوگ بارشوں سے کافی خوفزدہ ہیں کیونکہ ندی نالوں میں سیلابی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے وہیں جون میں بھی سردی کا انوکھا اثر اور دوسری طرف پھلوں اور سبزیوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے مغل روٍڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا کیونکہ بدھ کی شام کو لال چھم کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ کو کافی نقصان پہنچا ہے جس وجہ سے انتظامیہ نے مغل روڈ کو عارضی طور پر بند کر دیا۔ ذرائع کے مطابق موسلادھار بارشوں کی وجہ سے راجوری اور پونچھ کے علاقوں میں کافی پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے اور کسی بھی مقام سے ابھی تک جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ وہیں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے راجوری اور پونچھ کی انتظامیہ پوری طرح تیار ہے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات پر قابو پایا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا