کائنات عالم میں قائم امن وامان کے لئے اسوہ حسنہ ناگزیر: علماء کرام
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍خطہ پیر پنچال میں نہایت عقیدت واحترام اور جوش وخروش کے ساتھ فرزندان توحید ورسالت نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات کا انعقاد کیا جہاں سے منظم ماحول میں فلگ شگاف نعروں کی گونج میں مہتم بالشان جلوس محمدی برآمد ہوئے جن میں شعرائے اسلام نے بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وسلم میں خراج عقیدت پیش کیا جبکہ علماء کرام نے محسن کائنات فخرموجودات کے مولود کے تعلق سے قرآن وسنت کی روشنی میں مدلل ومفصل طور سامعین حاضرین وناضرین کو مستفیض فرمایا اور کہا کہ عالمی قیام امن کے لئے اسوہ حسنہ ناگزیر ہے ۔واضح ہو پونچھ شہر میں مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی حافظ مجید احمد مدنی اور مولانا مدثر حسین قادری کی قیادت میں جبکہ سرنکوٹ میں مولانا مفتی سید بشارت حسین برکاتی مولانا عبدالمجید قادری کی قیادت میں بڑے جلوس برآمد ہوئے ادھر بفلیاز بلاک کے دہڑہ موڑہ گاؤں میں قاری منظور حسین قادری مولانا محمد ربانی حافظ عبدالرشید مصباحی مولانا محمدایوب کی۔سرپرستی میں تاریخ جلوس محمدی کا اہتمام کیا گیا جس میں دربار لارشریف کے امام وخطیب مولانا غلام محی الدین نقشبندی نے خطاب فرمایا اور دعا کی غوث نگر بفلیاز میں حافظ محمد نصیر علیمی ومولانا عبدالرشید علیمی کی قیادت میں جلوس محمدی برآمد کیا گیا پونچھ منڈی مہنڈر بالاکوٹ منکوٹ تھنہ منڈی راجوری درہال بدھل بکوری اور نوشہرہ سے بھی تقریبات کے انعقاد وجلوس برآمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔