خراب موسمی صوتحال کا شاخسانہ: جموں وکشمیر میں رہائشی ڈھانچوں کو نقصان

0
0

سری نگر، //جموں وکشمیر میں خراب موسمی حالات کے بیچ کہیں تیز ہوائوں سے تو کہیں موسلا دھار بارشوں سے کئی رہائشی ڈھانچوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں رات بھر شدید بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں جس کے نتیجے میں کئی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ ویری ناگ کے نوگام اور دیگرعلاقوں میں ہفتے کی صبح کئی رہائشی ڈھانچوں اور کئی دکانوں کے چھت اڑ گئے۔انہوں نے کہا کہ تیز ہوائوں نے درجنوں دکانوں کے سائن بورڈ اڑالئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تیز ہوائوں کے نتیجے میں کئی درخت بھی اکھڑ آئے جس سے علاقے میں بجلی کا نظام درہم و برہم ہو کر رہ گیا۔
اطلاعات کے مطابق رام بن میں بھی خراب موسمی صورتحال کے بیچ تیز ہوائیں چلیں جس کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانوں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا۔دریں اثنا ذرائع نے بتایاکہ ضلع کشتواڑ میں شدید بارشوں سے چار رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ تیز ہوائوں کے نتیجے میں ہفتے کی صبح ضلع کے مغل میدان علاقے میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ پتھم ہال علاقے میں ایک مکان کو نقصان پہنچا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا