عوام کی توقعات پر ہر ممکن کھرا اترنے کی کوشش کریں گے : خان برادران
نفرت اور ذات پات کی سیاست کرنا ہمارا شیوہ نہیں ہے : چودھری اعجاز احمد خان
ایم شفیع رضوی
مہور گلاب گڑھ// گجربکروال قبیلہ سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاسی اورسماجی رہنما اور سابقہ وزیر چودھری اعجاز احمد خان نے اور سابقہ ممبر اسمبلی چودھری الحاج ممتاز احمد خان نے گلاب گڑھ مہور سے 2024 ئ کے اسمبلی الیکشن کے حوالے سے الیکشن مہم کا آغاز کیا۔جہاں بڑی تعداد میںعوام نے شمولیت اختیار کی ۔دریں اثناء الگ الگ مقامات پر عوام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپنے بیان میں خان برادران نے کہا کہ عوام کی توقعات پر ہر ممکن کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔
اس سلسلے میں چودھری اعجاز احمد خان نے کہا کہ نفرت اور ذات پات کی سیاست کرنا ہمارا شیوہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کیا ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے اور نہ ہی اپنے مفادات کی خاطر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے اور نہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن عوام کا ہوتا ہے کسی لیڈر کا نہیں عوام جسے چاہے کامیاب بنائے اورکامیاب وہ ہی نمائندہ ہو پاتا ہے جس کے ساتھ عوام ہوتی ہے۔
https://ceojk.nic.in/
انہوں نے مزیدکہاکہ ابھی الیکشن مہم کا آغاز ہی کیا ہے تو عوام شانہ بشانہ ہمارے ساتھ چل رہی ہے اور آگے بھی عوام سے توقع ہے کہ عوام اس الیکشن میں ہمیں کامیاب بنائے گی کیونکہ گلاب گڑھ مہور کی عوام سیاسی طور پر بالغ نظر ہے ا،پنا نمائندہ چننا جانتی ہے اچھے اور برے کو اچھے طریقے سے سمجھتی ہے۔چودھری اعجاز احمد خان نے کہا کہ اپنی الیکشن مہم میں لوگوں کا کافی پیار مل رہا ہے جس کے لیے ہم عوام کے مشکور و ممنون ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران جن جن مسائل کا عوام مطالبہ کر رہی ہے اسمبلی میں پہنچنے کے بعد ان تمام مسائل کو حل کروانے کی کوشش کی جائے گی تمام بنیادی سولہات عوام تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ۔