خاندانی جھگڑے، خاتون کی بچوں کے ساتھ تالاب میں کود کرخودکشی

0
0

حیدرآباد9مئی (یواین آئی) خاندانی جھگڑوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے اپنے بچوں کے ساتھ تالاب میں کود کرخودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم کے ستوپلی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق 40سالہ پی مرودولا، 8سالہ پرگیان اور5سالہ مہان ستوپلی ٹاون کی این ٹی آرکالونی کے رہنے والے ہیں۔خاتون نے اپنے بچوں کے ساتھ کل شب تماراچیروتالاب میں کود کرخودکشی کرلی۔منگل کی صبح ان کی لاشیں تالاب سے نکالی گئیں۔پولیس نے کہا کہ خاتون کے ارکان خاندان کی شکایت پر ایک معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا