ادارہ لازوال کا سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍معروف ونوجوان مدرس خالد میر کو صدمہ، والد بزرگوار غلام نبی میر ساکنہ بدلی بھلیسہ ڈوڈہ دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔ان کو جموں کی حاجی کالونی میں سپرد لحد کیا گیا۔ ان کے انتقال پر مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں نے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی۔ان کے انتقال پر ملال پر ادارہ لازوال نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انگریزی روزنامہ ’سٹیٹ اوبزور‘کے مدیراعلیٰ محمد یاسمین چوہدری، کارپوریٹروارڈ78صوبت علی چوہدری ،محمداسلم چوہدری سمیت متعددنے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہوئے غمزدگان کیساتھ اِظہارِ تعزیت کیاہے۔ مرحوم کے انتقال پر بار ایسو سی ایشن ڈوڈہ نے بھی سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ واضح رہے مرحوم نیک سیرت انسان تھے اور ان جے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنا ناممکن ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔