خالد رسول زندگی کی جنگ ہار بیٹھا

0
0

زپیر ملک
درہال ؍؍درہال ملکاں کا ایک اور ستاراغروب ہوگیا،خالد رسول نامی نوجوان گذشتہ پانچ ماہ سے علیل تھے اور زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا بالآخر زندگی کی جنگ ہار بیٹھے۔ان کی موت سے رشتے داروں اور ماں باپ کو ہی نہیں بلکہ پورے علاقے کو صدمہ پہنچا ہے۔ خالد رسول ایک خوبصورت خوبصورت باتفاق اور ہمدرد آدمی تھا جس کے مرنے سے درہال میں بڑی کمی محسوس ہو رہی ہے اس کا جنازہ در ہال اس کے آبائی گائوں تھنہ منگ میں ہوا درہال میں بارش اور ژالہ باری ہونے کے باوجود بھی کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے اور جنازہ رات کو گیارہ بجے ہوا مرحوم بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں ایک ملازم تھا اور وہاں کے اس کے ساتھیوں نے بھی بتایا ہے کہ یہ بڑا پرخلوص ایماندار ہمدرد اور نیک آدمی تھا اس کی جوانی کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا کسی نے خوب فرمایا ہے۔۔۔ پھول کیا جو چار دن جانے فضاں دکھلا گئے ۔حسرت تو ان غنچوں کی ہے جو بن کھلے مرجھا گئے۔۔مرحوم کے دوستوں نے کہا کہ اس کی ہمدردی کو ہم عمر بھر نہیں بھول سکتے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا