خاتون کا جسمانی و ذہنی طور پر تندرست رہناپورے خاندان کیلئے ضروری

0
0

محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے بلاورمیں یک روزہ بیداری کیمپ
ابو عزیر
بلاور//محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج کے وزیر عبدالحق خان کی ہدایت پر محکمہ کی طرف سے ضلع کٹھوعہ کے بلاور بلاک میں یک روزہ بیداری کیمپ منعقد کیاگیا ۔اس موقعہ پر خواتین کو متوازن غذائیت کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں محکمہ کی طرف سے چلائی جارہی اسکیموں سے مستفید ہونے کی تلقین بھی کی گئی ۔پروگرام کی صدارت بلاک ڈیولپمنٹ افسر بلاور نے کی جبکہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی ا سٹیٹ نیوٹریشن آفیسر/انچارج آئی ای سی سیل طفیل احمد راٹھور تھے ۔ پروگرام میں سی ڈی پی او بلاور ،پنچایت انسپکٹر ، آئی ای سی کنسلٹنٹ اور بڑی تعداد میں خواتین شریک تھیں ۔مقررین نے خواتین کو متوازن غذائیت کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ ایک خاتون خاندان کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت جس کا صحت مند اور تندرست رہنا پورے خاندان کیلئے ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خاص طور پر حاملہ خواتین کو اپنی صحت کاپورا پورا خیال رکھناچاہئے اوراگر ایک عام خاتون ایک وقت میںدو روٹیاں کھاتی ہے تودوران حمل اسے تین کھانی چاہئیں اور اسی طرح سے بچے کی پیدائش کے بعد اسے چار روٹیاں کھانی چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ہاں متوازن غذائیت پر دھیان نہیں دیاجاتاجس کی وجہ سے ناتوانی اور کمزور ی پیدا ہوتی ہے جو آگے چل کر امراض کی شکل اختیار کرتی ہے۔ اپنے خطاب میں طفیل احمد راٹھور نے کہاکہ محکمہ دیہی ترقی جہاں دیگر شعبوں میں عوام کے ساتھ جڑاہواہے وہیں وہ غذائیت کے بارے میں بھی بیداری لارہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ کی طرف سے جگہ جگہ بیداری پروگرام منعقد کرنے کا مقصد دیہی خواتین کو ان کی صحت کے تئیں بیدار کرناہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک خاتون کا جسمانی و ذہنی طور پر تندرست رہناپورے خاندان کیلئے ضروری ہے اس لئے خواتین کو انہی غذاﺅں ، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرناچاہئے جو ان کی صحت کیلئے مفید ہوں۔اس موقعہ پر آئی ای سی کنسلٹنٹ محمد کامران شمشاد نے بھی نیوٹریشن کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی ۔بلاک ڈیولپمنٹ افسر نے خواتین پر زور دیاکہ وہ محکمہ کی طرف سے چلائی جارہی سکیموں سے مستفید ہوں ۔ انہوںنے بتایاکہ ہر ایک سکیم میں خواتین کو حصہ دیاگیاہے جس کا انہیں فائدہ اٹھاکر خود کفیل بنناچاہئے ۔بعد ازآں مقامی نریگا ورکروں میں نئے جاب کارڈ بھی تقسیم کئے گئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا