بھوپال، 17 اگست (یو این آئی) مغربی بنگال کی راجدھانی کولکتہ کے میڈیکل کالج میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ بربریت کے معاملے کے بارے میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ وہاں کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کو عوامی سطح پر یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ ان کی حکومت سے غلطی ہو ئی ہے۔
ڈاکٹر یادو نے کل رات دیر گئے اپنے بیان میں کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کو کھلے عام تسلیم کرنا چاہیے کہ ان کی حکومت سے غلطی ہوئی ہے۔ کسی بھی بہن یا بیٹی کے ساتھ، وہ بھی ڈاکٹر کے ساتھ ایسا واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ اس طرح کا واقعہ کسی بہن یا بیٹی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔
یواین آئی۔ م س