خاتون نے ایمبولینس میں دو بیٹیوں کو جنم دیا

0
0

 

بھینڈ، // مدھیہ پردیش کے ضلع بھینڈ میں ایک خاتون نے ایمبولینس کے اندر دو بچے کو جنم دیا۔
بھرولی علاقے میں پیش آئے اس واقعہ میں حاملہ خاتون کے شوہر نے الزام لگایا ہے کہ ایمبولینس سروس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔ فی الحال زچہ او بچوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Madhya_Pradesh
ضلع کے بھرولی تھانہ علاقہ کے گورم کی رہنے والی سادھنا جاٹو (22) کو کل شام درد زہ شروع ہوا۔ حاملہ خاتون کے شوہر راہول جاٹو نے اپنی بیوی کو ضلع اسپتال میں داخل کرانے کے لیے ایمبولینس سروس کو تقریباً سات بجے فون پر رابطہ کیا۔ راہول نے الزام لگایا کہ اس سے 20 کلومیٹر دور واقع گورم گاؤں میں 45 منٹ تک ایمبولینس سروس دستیاب نہیں ہوئی۔ اس دوران درد زہ میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔ درد زہ میں اضافہ دیکھ کر راہول کے اہل خانہ نے اسے محفوظ ڈیلیوری کے لیے نجی ذرائع سے ضلع اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا۔ چونکہ گاؤں میں کوئی فور وہیلر دستیاب نہیں تھا، اس لیے کنبہ نے حاملہ خاتون کو ای رکشہ کے ذریعے پانچ کلومیٹر تک لے کر آیا۔ اس کے بعد اسے ایمبولینس مل گئی۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا