خاتون جج سے متعلق معاملے میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

0
0

اسلام آباد، 6 اکتوبر (یو این آئی) سیشن جج اسلام آباد نے خاتون جج سے متعلق معاملے میں سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سیشن عدالت میں خاتون جج کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی، سیشن جج نے استفسار کیا کہ کیا یہ ضمانت کی پہلی درخواست ہے؟عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ یہ ضمانت کے لیے پہلی درخواست ہے اور ایک کیس بھی 13 اکتوبر کے لیے لگا ہوا ہے۔
سیشن جج نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور پولیس کو آئندہ سماعت تک کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس خارج کردیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ رولنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے آپ کا بیان حلفی پڑھا ہے، کچھ اور کہنا چاہتے ہیں؟ بادی النظر میں یہ توہین عدالت تھی لیکن عمران خان نے نیک نیتی ثابت کی اور معافی مانگنے گئے، ہم توہین عدالت کا نوٹس خارج کرکے کارروائی ختم کر رہے ہیں، یہ لارجر بینچ کا متفقہ فیصلہ ہے اور ہم عمران خان کے کنڈیکٹ سے بھی مطمئن ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا