خاتون اول نے خواتین کے عالمی دن کی تقریبات میں شرکت کی

0
0

لازوال ڈیسک
جموںخاتون اول اوشا ووہرا نے جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔اوشا ووہرا نے اس موقعہ پر پیش کئے گئے ثقافتی اور دیگر پروگراموں کی سراہنا کی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو تحفظ دینے اور انہیں با اختیار بنانے کے لئے جامع کوششیں کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے خواتین میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے جموں وکشمیر پولیس ایک اہم رول ادا کر رہی ہے۔اوشا ووہرا نے کہا کہ اگرچہ خواتین کو آئینی اور قانونی اعتبار سے کئی حقوق حاصل ہیں تا ہم انہیں سماج میں با اختیار بنانے کے حوالے سے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ایک با وقار مقام دلانے کے لئے اپنا نظریہ بدلنا ہو گا۔خاتون اول نے وومن سیفٹی ایپ شروع کرنے کے لئے جموں وکشمیر پولیس کی سراہنا کی۔ انہوں نے اس موقعہ پر کئی خواتین پولیس افسروں کی عزت افزائی کی۔اس سے قبل اپنے استقبالیہ خطبہ میں ڈی جی پی ، ایس پی وید نے خواتین کو تحفظ دینے سے جڑے امور کو اُجاگر کیا۔ڈاکٹر بھارتی وید نے اس موقعہ پر پولیس وائیوز ویلفئیر ایسوسی ایشن کی طرف سے شکریہ کی تحریک پیش کی۔پروفیسر آر ڈی شرما وائس چانسلر جموں یونیورسٹی کے علاوہ کئی پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا