حیدرآباد: اسکول بس الٹ گئی۔12طلبہ زخمی

0
0

حیدرآباد7اگست(یواین آئی)ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں اسکول بس الٹ گئی اور 12طلبہ زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ شہرحیدرآباد کے میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔یہ بس بچوں کو اسکول لے جارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور نے توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس کار سے ٹکراکرالٹ گئی۔شبہ کیاجارہا ہے کہ گاڑی کا بریک فیل ہوگیا اورڈرائیورہینڈبریک لگانے میں ناکام رہا۔اس حادثہ کے وقت گاڑی میں 25تا30طلبہ سوارتھے۔زخمی طلبہ کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا