حکومت کد، بٹوت اورپتنی ٹاپ کی شان کو دوبارہ بحال کرے: مسافر

0
0

ونے شرما
ادھمپور// نےشنل کانفرنس صوبائی ڈپٹی سیکرٹری لال چند مسافر نے اپنے بیان میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ چنےنی ناشری ٹنل بن جانے سے جموں صوبے کے مشہورسیاحتی مقامات کُد ، بٹوت اور پتنی ٹاپ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔اس علاقے میں کاروبار کرنے والوں کے کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں۔ ہزاروں دوکاندار، ہوٹل مالک، چھوٹے تاجر اور مزدور بیکار ہو گئے ہیں۔ ٹنل بن جانے سے سیاحوں کی تعداد کم ہو گئی۔ پرسکون دل فریب، سیاحتی مقامات کی شان کو بحال کرنے کی ضرورت ہے ۔اس کے لئے گنڈولا پروجےکٹ جلد چالوکر دیا جائے، ناشری ٹنل دو لائنوں والا ہے جبکہ ہائی وے چار گلہاروں والی ہے۔ دو لائنوں والا ایک نیا ٹنل کدسے ترنگلا-بٹوت کے درمیان بنا ایک طرف سے ٹریفک کو کد بٹوت سے گزارا جائے، گوری کنڈ سے پتنی ٹاپ کی بقایا چار کلومیٹر سڑک کو جلد تیار کرواکر پتنی ٹاپ کو مانتلائی، سددمہا دیو اور گوری کنڈ سے جوڑا جائے۔یاد رہے جموں سرینگر شاہراہ کے بنتے ہی یہ تینوں مقام موسم گرما میں جلتے میدانوں سے آئے سیاحوں کے لئے ٹھنڈک اور کشش کا باعث تھے ۔محکمہ سیاحت کی جانب سے ان تینوں مقامات پر سیاحوں کو آمادہ کرنے کے لئے منصوبہ بندی کرنا ضروری ہیں تاکہ سیاحوں کی آمد سے ان جگہوں کی رونق بڑھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا