حکومت ملک کے کسانوں کو با اختیار بنانے کے لیے پ ±رعزم ہے:مودی

0
0

وزیر اعظم نے فصلوں کی 109 زیادہ پیداوار والی، موسمیاتی طور سے لچکدار اور بایوفورٹیفائیڈ اقسام جاری کیں
لازوال ڈیسک

نئی دہلیوزیر اعظم نریندر مودی نے آج دہلی میں فصلوں کی 109 نئی اقسام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کے کسانوں کو با اختیار بنانے کے لیے پ ±رعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فصلوں کی آب و ہوا کے موافق اور زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کریں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے آج انڈیا ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی میں فصلوں کی 109 زیادہ پیداوار والی، موسمیاتی طور سے لچکدار اور بایوفورٹیفائیڈ اقسام جاری کیں۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کسانوں اور سائنسدانوں سے بھی بات چیت کی۔ فصلوں کی ان نئی اقسام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زراعت میں قدر میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔ کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ یہ نئی اقسام انتہائی فائدے مند ثابت ہوں گی کیونکہ ان سے اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی اور ماحولیات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
وزیر اعظم نے جوار کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ لوگ کس طرح غذائیت سے بھرپور خوراک کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے قدرتی کاشت کاری کے فوائد اور نامیاتی کاشت کاری کی طرف عام لوگوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے نامیاتی غذاو ¿ں کا استعمال اور مطالبہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ کسانوں نے قدرتی کاشت کاری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔
کسانوں نے بیداری پیدا کرنے کے سلسلے میں کرشی وگیان کیندروں (کے وی کے) کے کردار کی بھی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے مشورہ دیا کہ کے وی کے کو ہر مہینے تیار کی جا رہی نئی اقسام کے فوائد کے بارے میں کسانوں کو فعال طور پر مطلع کیا جانا چاہیے تاکہ ان کے فوائد کے بارے میں بیداری بڑھائی جا سکے۔وزیر اعظم نے فصلوں کی ان نئی اقسام کو تیار کرنے کے لیے سائنسدانوں کی بھی تعریف کی۔ سائنسدانوں نے بتایا کہ وہ غیر استعمال شدہ فصلوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی تجویز کے مطابق کام کر رہے ہیں۔وزیر اعظم کی طرف سے جاری کردہ 61 فصلوں کی 109 اقسام میں 34 کھیتی کی فصلیں اور 27 باغبانی فصلیں شامل ہیں۔ کھیتی کی فصلوں میں مختلف اناج کے بیج بشمول باجرا، چارہ کی فصلیں، تیل کے بیج، دالیں، گنا، کپاس، ریشے اور دیگر ممکنہ فصلوں کو جاری کیا گیا۔ باغبانی فصلوں میں پھلوں کی مختلف اقسام، سبزیوں کی فصلیں، پودے لگانے والی فصلیں، ٹیوبر فصلیں، مصالحہ جات، پھول اور دواو ¿ں کی فصلیں جاری کی گئیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دہلی میں فصلوں کی 109 نئی اقسام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کے کسانوں کو با اختیار بنانے کے لیے پ ±رعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فصلوں کی آب و ہوا کے موافق اور زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کریں گی۔
وزیر اعظم نے قدرتی کاشتکاری کی طرف کسانوں کی منتقلی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان کے تجربات بھی سنے اور قدرتی کاشتکاری کے فوائد پر تفصیلی گفتگو کی۔وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:”ہم اپنے کسان بھائیوں اور بہنوں کو با اختیار بنانے کے لیے پ ±رعزم ہیں۔ اس سمت میں آج ہمیں دہلی میں فصلوں کی 109 نئی اقسام جاری کرنے کا موقع ملا۔ موسم موافق اور زیادہ پیداوار والی ان اقسام سے ہونے والے پیداوار میں اضافے سے ہمارے کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔“”مجھے اس بات کا اطمینان ہے کہ ہمارے کسان بھائی بہن بھی تیزی سے قدرتی کاشت کاری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ آج مجھے ان کے تجربات کو قریب سے جاننے کا موقع ملا۔ اس دوران ہم نے قدرتی کاشت کاری کے فوائد پر بھی تفصیل سے بات کی۔“

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا