حکومت لوگوں کی ’زندگی کی آسانی‘ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم: سیتا رمن

0
0

نئی دہلی، // مسلسل دوسری بار مالیات اور کارپوریٹ امور کی وزیر مقرر ہونے پر نرملا سیتا رمن نے آج یہاں نارتھ بلاک کا چارج سنبھالتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کے لیے ’زندگی کی آسانی‘ کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور اس سلسلے میں مزید اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

محترمہ سیتا رمن کا نارتھ بلاک میں واقع دفتر میں مالیات کےسکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سوماناتھن اور وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کے دیگر سکریٹریوں نے استقبال کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر کے طور پر دوبارہ کام کرنے اور ان کی رہنمائی میں ہندوستان اور اس کے لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع دیا۔

محترمہ سیتا رمن نے گزشتہ 10 برسوں میں مضبوط قیادت اور ترقی پر مبنی طرز حکمرانی کی ستائش کی ، جس سے مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں اور ایک مضبوط اور لچکدار معیشت کی تعمیر ہوئی ہے۔

چارج سنبھالنے کے بعد، مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر کو مالیات اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے مختلف محکموں کے سکریٹریوں کے ذریعہ جاری پالیسی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کے لیے ’زندگی کی آسانی‘ کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور اس سلسلے میں مزید اقدامات کرتی رہے گی۔

محترمہ نرملا سیتارامن نے یہ بھی کہا کہ 2014 سے شروع کی گئی اصلاحات جاری رہیں گی، جس سے ہندوستان کو وسیع معاشی استحکام اور فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے عالمی چیلنجوں کے درمیان حالیہ برسوں میں ہندوستان کی قابل ستائش ترقی کی کہانی کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ آنے والے برسوں کے لیے ایک پرامید اقتصادی نقطہ نظر ہے۔

انہوں نے محکموں پر زور دیا کہ وہ این ڈی اے حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کو نئے جوش کے ساتھ آگے بڑھانے اور وزیر اعظم کے ’وکست بھارت‘ کے خواب کو حاصل کرنے کے لیے جوابدہ پالیسی سازی کو یقینی بنائیں۔

مرکزی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس‘ پر یقین رکھتی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول صنعت کے لیڈروں، ریگولیٹرز اور شہریوں کی مسلسل حمایت اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ایک مضبوط اور متحرک معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا