حکومت غذائی قلت سے نمٹنے میں مصروف: ایرانی

0
0

کہاپوشن ابھیان غذائی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے 18 وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے درمیان بے مثال تعاون کی علامت
یواین آئی

نئی دہلی؍؍مرکزی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ پوشن ابھیان غذائی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے 18 وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے درمیان بے مثال تعاون کی علامت ہے، جو اس بڑے مسئلے سے نمٹنے میں حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔محترمہ ایرانی نے کہا کہ سال 2019 سے پوشن ابھیان میں شفافیت اور کارکردگی اور زمینی سطح پر نظام کو مضبوط بنانے کے لیے معیار کی یقین دہانی، ملازمین کے کردار اور ذمہ داریوں وغیرہ کے بارے میں اچھی طرح سے منظم رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔کل دیر شام یہاں بچوں میں غذائی قلت کے انتظام کے لیے نئے معیاری پروٹوکول کے ا?غاز کے موقع پر قومی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ کووڈ وبا میں لاک ڈاؤن کے دوران تیار اور بنایا گیا نیوٹریشن "ٹریکر ایپلی کیشن” جاری ہونے کے تین ماہ کے اندر 13 لاکھ سے زیادہ آنگن واڑی مراکز کے ساتھ گیم چینجر کے طور پر ابھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت نے بیت الخلاء کی تعمیر کی لاگت میں اضافے کا التزام کیا ہے۔ تمام آنگن واڑی کارکنوں کو موجودہ 5جی سے چلنے والے موبائل فون میں اپ گریڈ کرنے کے لیے بھی التزام کیے گئے ہیں، جس کے لیے لاگت کے اصولوں میں مناسب ترمیم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہر چار سال بعد موبائل فون تبدیل کرنے کی پالیسی بھی بنائی گئی ہے۔پوشن ٹریکر میں مائیگریشن کی سہولت اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں یا ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جانے والے مستفیدین کو آنگن واڑی خدمات اسکیم کے تحت فوائد حاصل ہوتا رہے۔ مئی 2022 سے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو اس سہولت کے ذریعے خدمت فراہم کی جا چکی ہے۔اس موقع پر مرکزی وزیر نے بچوں میں غذائیت کی کمی کے انتظام کے تئیں ان کی مثالی لگن اور عزم کے لئے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی آنگن واڑی کارکنوں اور آشا کارکنوں کو اعزاز سے نوازا۔بچوں میں غذائیت کی کمی کے انتظام کے لیے پروٹوکول وزارت خواتین اور بچوں کی ترقی اور وزارت صحت وخاندانی بہبود نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا