وزیر نے ڈرنیج اور سیوریج سکیموں پر جاری کام کا جائیزہ لیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍مکانات و شہری ترقی کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے کہا ہے کہ حکومت شہر کے تمام آبی ذخائیر کو محفوظ رکھنے کی وعدہ بند ہے۔ان باتوں کا اظہار وزیر نے ایس ڈی اے، ایل اے ڈبلیو ڈی اے، یو ای ای ڈی، ایس ایم سی کی طرف سے سرینگر شہروں میں مختلف ڈرنیج اور سیوریج سکیموں پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائیزہ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ واٹر سٹارم ڈرنیج سکیمز امرت کے تحت لال چوک میں10.68 کروڑ روپے سے، اندرا نگر میں 21.03 کروڑ، ملہ باغ مرحلہ اول8.49 کروڑ روپے، گنگ بگ11.93 کروڑ روپے اور شالٹینگ میں55.26 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں پر کام جاری ہے۔اسی طرح عالمی بنک پروجیکٹ کے تحٹ شہر میں52 کروڑ روپے کی لاگت سے49 نئے ڈی واٹرنگ پمپ سٹیشن جلد ہی قائم کئے جائیں گے جن کی بدولت کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔وزیر موصوفہ نے متعلقہ انجنسیوں پر زور دیا کہ وہ گلسر، آنچار اور جھیل ڈل، ہوکرسر، خوشحال سر اور دیگر پانی کے ذخائیر کو محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کریں جس کے لئے حکومت وعدہ بند ہے۔پانی کے ذخائیر کے ارد گرد تمام ناجائیز تعمیرات کو ہٹانے کی ہدایات دیتے ہوئے وزیر موصوفہ نے کہا کہ اس کام میں کسی بھی قسم کی لیت ولعل سے کام نہ لیا جائے۔میٹنگ میں کمشنر ایس ایم سی، سُپرنٹنڈنٹ انجنئیر، ڈرنیج ایس ایم سی، چیف انجنیئر یو ای ای ڈی، وی سی ایس ڈی اے اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔