” حکومت ریاست میںعدلیہ کے نظام کو مستحکم کرنے کی وعدہ بند “ عبدالحق نے ضلع کورٹ کمپلیکس کپواڑہ کےلئے 3کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا

0
0

لازوال ڈیسک
کپواڑہدیہی ترقی ، پنچایتی راج اور قانو ن و انصاف کے وزیر اعبدالحق خان نے کہا ہے کہ سرکار ریاست میںعدلیہ کو مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ وزیر نے ضلع کورٹ کمپلیکس کپواڑہ میں جج صاحبان ، وکلاءاور عام شہریوں سے بات کرتے ہوئے اِن خیالات کا اِظہار کیا۔وزیر نے کہا کہ سرکار انصاف کی بروقت فراہمی اور عدلیہ کو مستحکم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ نظام کو مستحکم کرنے کے علاوہ عدلیہ سے جُڑے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا جارہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ججوں کی اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔وزیرنے ا س موقعہ پر پر کپواڑہ میں ضلع کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 3کروڑ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اُنہوںنے نئے کورٹ رومز میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے 3کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔ وزیر نے وکلا¿ چیمبر پر جا

ری کام کا بھی جائزہ لیا۔وزیر نے بار ایسو سی ایشن کی طرف سے اُبھاری گئی مشکلات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا