جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی نے محفوظ اور پرامن ماحول پیدا کیا
دہشت گردی کی بدعت سے نمٹنے کیلئے این آئی اے افسران اور اہلکاروں کو کام کرنے کیلئے محفوظ ماحول فراہم ہوگا :امیت شاہ
سی این آئی
سرینگر// وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو تیز ٹیکنالوجی اور مضبوط انفراسٹرکچر کی سہولیات کے ساتھ طاقت دے رہی ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی نے محفوظ اور پرامن ماحول پیدا کرنے میں مدد کی ہے۔سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں اور کوچی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کے دفاتر اور رائے پور کے رہائشی کمپلیکس کا عملی طور پر نئی دہلی سے افتتاح کیا ۔ اس تقریب میں مرکزی داخلہ سیکرٹری اجے کمار بھلا اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر تپن ڈیکا نئی دہلی میں عملی طور پر تقریب میں موجود تھے جبکہ جموں میں این آئی اے کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں این آئی اے کے آئی جی وجے ساکھرے، ڈی آئی جی امیت کمار اور ایس ایس پی این آئی اے جموں سندیپ چودھری نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر امیت شاہ نے کہا کہ این آئی اے کے دو نئے دفتری احاطے ایک جموں میں سدھرا میں اور دوسرا کوچی (کیرالہ) میں، ایجنسی کی رسائی اور موجودگی کو مضبوط کرے گا، اور دہشت گردی کی بدعت سے نمٹنے کیلئے این آئی اے کے افسران اور اہلکاروں کو کام کرنے کیلئے ایک محفوظ ماحول فراہم کرے گا۔ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو تیز ٹیکنالوجی اور مضبوط انفراسٹرکچر کی سہولیات کے ساتھ طاقت دے رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ این آئی اے، جو اس طرح کے خطرات سے جارحانہ انداز میں نمٹ رہی ہے، اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کو بڑھانے کیلئے کئی برسوں میں بڑے بااختیار بنانے اور توسیع سے گزری ہے۔شاہ نے ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرلز پر زور دیا کہ وہ موثر اور تیز رفتار تحقیقات اور کارروائیوں کو انجام دینے کیلئے نئے دور کے سافٹ ویئر کا استعمال کریں۔ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی اولین ترجیح جموں کشمیر کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی نے محفوظ اور پرامن ماحول پیدا کرنے میں مدد کی ہے۔ انہوںنے مزید لکھا کہ جموںکشمیر کو ترقی کی اونچائیوں پر پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور امن و امان کی فضا قائم کرنے کیلئے ہر اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں ۔