حکومت جموں میں ڈوبتے ہوئے کاروبار کو بہتر بنانے کے لیے پالیسی وضع کرے: منجیت سنگھ

0
0

خاتون کارکن مدھو بھگت نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی،پارٹی کیڈر نے کیا استقبال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ اپنی پارٹی کے صوبائی صدر جموں اور سابق وزیر ایس منجیت سنگھ نے جموں کے کاروبار کو بہتر بنانے کے لیے ایک پالیسی بنانے کے لیے حکومت کی توجہ طلب کرتے ہوئے آج جموں میں ڈوبتے ہوئے کاروبار، سیاحت کے شعبے، ٹرانسپورٹ اور ہوٹل کے کاروبار پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔سابق وزیر ایس منجیت سنگھ نے ایک شمولیتی پروگرام کی صدارت کی، جس کا اہتمام ایس سی ریاستی صدر بودھ راج بھگت نے کیا تھا۔اس موقع پر معروف سماجی اور سیاسی کارکن مدھو بھگت نے منجیت سنگھ کی موجودگی میں اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔وہیںپارٹی میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے، سابق وزیر نے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کو نچلی سطح پر تقویت ملے گی۔اس موقع پرمنجیت سنگھ نے کہا کہ ایک خاتون کارکن کی شمولیت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کو اپنی پارٹی کی پالیسی اور اس کی قیادت پر بھروسہ ہے جو عوام کو ان کے مستقبل کے بارے میں گمراہ کیے بغیر سچ بولنے پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارا مستقبل ہندوستان کا ہے اور خود مختاری یا خود حکمرانی کی وکالت کرنے والی سیاسی جماعتیں عوام کو سچ بتائیں گی کہ یہ دونوں چیزیں حاصل نہیں کی جا سکتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام جان لیں کہ اپنی پارٹی اس وقت وجود میں آئی جب 5 اگست 2019 کے بعد دیگر روایتی سیاسی جماعتیں آگے نہیں آئیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے مقامی نوجوانوں کے لیے درجہ چہارم کی نوکریاں محفوظ کر رکھی ہیں اور جموں و کشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے اس معاملے میں اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری صاحب کی مداخلت سے یہ فیصلہ تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم روایتی پارٹیوں کے برعکس لوگوں کو سچ بتانے کی سیاست کرتے ہیں جو علاقے اور مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا