حکومت معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم:وزیر خزانہ

0
0

 

نئی دہلی، // وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو لوک سبھا میں 2024-25 کا عبوری بجٹ پیش .کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تیز رفتار شرح نمو کے ساتھ معیشت کو مضبوط بنانے اور وسعت دینے نیز لوگوں کی امنگوں کے پیش نظر مناسب حالات تیار کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

محترمہ سیتارمن نے اسے کرتویہ کال کا آغاز بتاتے ہوئے, ہندوستانی جمہوریہ کے 75 ویں سال میں وزیر اعظم کے یوم آزادی کے خطاب کا حوالہ دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا، "ہم نئی امنگوں، نئے شعور اور نئے عزم کے ساتھ قوم کی ترقی کے لیے خود کو وقف کریں. کیونکہ ہمارا ملک لامتناہی امکانات اور مواقع پیش کر رہا ہے۔”

وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ایم مدرا یوجنا کے تحت 22.5 لاکھ کروڑ روپے کے کل 43 کروڑ قرضوں کی منظوری کے ساتھ,ہمارے نوجوانوں کی کاروباری خواہشات کو مضبوطی فراہم کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ فنڈ آف فنڈز، اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسٹارٹ اپ کریڈٹ گارنٹی جیسی اسکیموں سے بھی ہمارے نوجوان طبقے کو مدد فراہم کی جارہی ہے اور وہ ’روزگار داتا‘ بھی بن رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا