دربھنگہ، //راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ اگر انڈیا مخلوط حکومت بنتی ہے تو 15 اگست کو ایک کروڑ لوگوں کو سرکاری نوکریاں اور تمام خواتین کو ہر سال ایک لاکھ روپے نقد دیے جائیں گے۔
مسٹر یادو آج چوتھے مرحلے کے انتخابات کے آخری مرحلے میں انتخابی مہم کے دوران وکاسشیل انسان پارٹی کے سربراہ مکیش ساہنی کے ساتھ دربھنگہ کے سونکی گاؤں پہنچے۔ اس دوران تیجسوی یادو اور مکیش ساہنی نے دربھنگہ سے آر جے ڈی امیدوار للت یادو کے حق میں مہم چلائی۔ تیجسوی یادو نے جلسہ عام میں وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی حملہ بولا۔ انہوں نے پہلے لوگوں کو اپنی چوٹ دکھائی اور پھر چوٹ کا بہانہ بنا کر لوگوں کو بتایا کہ ڈاکٹر نے انہیں تین ہفتے بیڈ ریسٹ کرنے کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں بلکہ مودی جی کو بیڈ ریسٹ پر جانے کی ضرورت ہے۔
آر جے ڈی کے لیڈر نے کہا کہ اگر انڈیا اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو 15 اگست کو ایک کروڑ لوگوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ہر خاتون کو ہر سال ایک لاکھ روپے نقد دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تمام گھروں میں مفت بجلی کے 200 یونٹ کے ساتھ گیس سلنڈر کی قیمت 500 روپے مقرر کی جائے گی۔
انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ساہنی نے کہا کہ یہ ان کا آبائی ضلع ہے۔ یہاں للت یادو آر جے ڈی کے امیدوار ہیں، انہیں ووٹ دیکر جتائیں۔ تم لوگوں نے ہم سے کہا تھا، آپ ملح کے بیٹے، آگے بڑھو، ہم تمہارے ساتھ ہیں، اب وقت آگیا ہے، آپ لوگ ہمارے ساتھ ہو، ہم آپ کی عزت واحترام کی حفاظت کریں گے۔ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ غریب کا بیٹا آگے نہ بڑھے لیکن ہم اپنی محنت سے آگے بڑھیے اور اب بھی لڑائی لڑ رہا ہوں۔