حکومت اراضی فراہم کرنے کی مبہم پالیسی کی وضاحت کرے: نیشنل کانفرنس

0
0

یواین آئی

سری نگر؍نیشنل کانفرنس نے ہفتے کیروز کہاکہ جموں وکشمیر کے ایل جی کی طرف سے 9ہزار افراد کو زمینیں فراہم کرنے کے حالیہ بیان نے عام لوگوں میں خدشات کو جنم دیا ہے ، اس لئے یہ بات ضروری بن گئی ہے کہ حکومت اس بات کی وضاحت کرکے کی مذکورہ زمینیں کن کو دی گئیں ہیں۔پارٹی کے ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چند ماہ قبل حکومت نے بے گھر افراد کو زمینیں فراہم کرنے کی ایک مبہم پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس نے عام لوگوں میں خدشات کو جنم دیا اور عوامی سطح پر اس پالیسی کیخلاف تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔گذشتہ روز ایل جی کی طرف سے 9ہزار افراد کو زمینیں فراہم کئے جانے کے اعلان نے عام لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی وضاحت ہونی چاہئے کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت کن 9ہزار افراد کو زمینیں فراہم کیں گئیں اور اتنے کم عرصے میں بے گھر افراد کی نشاندہی کہاں سے ممکن ہو پائی اور زمینیں فراہم کرنے کیلئے کون سے معیار اختیار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو زمینیں فراہم کرنے کی پالیسی کا ابہام ختم کرکے عوامی سطح مکمل تفصیلات میسر رکھنی چاہئیں۔ترجمان نے اپنے بیان میں حکومت سے چیف سکریٹری کے اْس بیان کی بھی وضاحت طلب کی ہے جس میں موصوف نے کہا ہے کہ ماضی میں اڑھائی لاکھ افراد کو چوردروازے سے نوکریاں فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اْن ناموں کی فہرست عوامی سطح پر مشتہر کرنی چاہئے جنہوں نے چور دروازے سے بھرتیاں عمل میں لائیں ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا