حضور شہزادہ تاج الاسلام کے ہاتھوں اساطین امت کی موجودگی میں

0
0

دینی وعصری علوم کے ادارہ” جامعہ رضویہ نظامیہ عارف العلوم ” کا سنگ بنیاد
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍اپر سنئی محلہ بیساں بانڈیاں میں پیرطریقت رہبر راہ شریعت حضرت مفتی سیّد محمد عارف شیخ الحدیث المعروف حضور تاج الاسلام کے منعقدہ عرس پاک کے موقع پر مولانا ریاض القادری نے شہزاد حضور تاج الاسلام مولانا سیّد محمد میاں دام ظلہ النورانی فاضل صدام یونیورسٹی بغداد شریف کے مقدس ہاتھوں اساطین امت کی موجودگی میں دینی وعصری علوم کے ادارہ جامعہ رضویہ نظامیہ عارف العلوم کا سنگ بنیادکے خواب کو شرمندہ تعبیر کروا کر مسلک اعلیٰ حضرت کی نشرواشاعت کا بخوبی آغاز کیا ۔
اس موقع پر دربار لار شریف کے نور نظر سابق ایم ایل سرنکوٹ چوہدری محمداکرم لسانوی خطیب شہیر واعظ ہردالعزیز شہنشاہ تکلم وترنم مولانا عبدالمجید قادری پرنسپل امام وخطیب دارالعلوم فیضان مصطفٰے غوثیہ جامع مسجد سرنکوٹ سابق وائس چانسلر یونیورسٹی سائی داس شہزاد ملک ودیگران نے بھی مدارس اسلامیہ کی افادیت پر اظہار خیالات کئے اورنئی نسل تک دینی شعور کی رسد میں مدارس اسلامیہ کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ دینی ادارہ کا قیام عمل فرد واحد نہیں بلکہ پوری ملت کا کام ہے جس کی تعمیر وترقی کے کار خیر میں سب کی شراکت ناگزیر ہے ۔آخر میں مولانا ریاض القادری نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا